فتح جنگ(نامہ نگار)افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز ملک کی سلامتی و تحفظ کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں بلوچستان جعفر ایکسپریس کے بعد نوشکی بس بم دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے سیکورٹی اداروں کے جوانوں کی پر حملہ ریاست پر حملہ ہے مٹھی بھر دہشت گرد افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع اٹک کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ سردار عاصم نواز خان تحصیل صدر ملک محمد افضل بدڑہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھو ں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی تحفظ سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں نوشکی اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج پاکستان کی سالمیت سلامتی تحفظ اور خوشحالی کی ضمانت ہے ہمارا کوئی ایسا قبرستان نہیں جس پر پاکستان کا جھنڈا نہ لہرا رہا ہواس ملک کی مٹی میں ہمارے جوانوں کا خون شامل ہے ہمارے جوان جذبہ جہاد سے سرشار اور وطن کیلئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے کیلئے ہروقت تیار رہتے ہیں حب الوطنی ان کی رگوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔