کراچی(کامرس رپورٹر)کے- الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی کے تعاون سے شہر بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کے ای نے اتحاد ٹائون، بلدیہ میں نصب اپنی 250 kva PMT کو واجبات کی۔عدم ادائیگیوں کے باعث ہٹا دیا تھا مگر بعد میں، شرپسندوں نے اپنے طور پر غیر قانونی طور پر 500 kva PMT کا ٹرانسفارمر نہ صرف نصب کیا بلکہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک سے دوبارہ منسلک بھی کر دیا اور بجلی چوری مسلسل جاری رکھی۔ اس غیر قانونی پی ایم ٹی کو دوبارہ منقطع کرنے کے ساتھ ہٹادیا گیا، جس پر کل بقایا PKR 67 ملین تھے۔ رہائشی علاقے کو غیر قانونی طور پر بجلی سپلائی کرنے کے لیے اس پی ایم ٹی کے ذریعے ہائی ٹینشن لائن سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ یاد رہے متعدد یاد دہانیوں کے باوجود بھی کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ترجمان کے مطابق، اس سے قبل بھی کے-الیکٹرک نے اسی مقام سے اپنا ٹرانسفارمر 6 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی بنیاد پر منقطع کیا تھا، تاہم نادہندگان نے جنہوں نے 2023 سے اب تک ادائیگیاں نہیں کیں، غیرقانونی طور پر دوبارہ نیٹ ورک سے منسلک ہوکر بجلی چوری کا سلسلہ جاری رکھا۔