کراچی(کامرس رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت گزشتہ روز 2 اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوئے پہلے اجلاس میں شاہراہ بھٹو ملیر ایکسپریس وے پر شجر کاری کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا آغاز جمعرات 22 مئی سے ہوگا اجلاس میں سیکریٹری فاریسٹ نجم الدین سہتو،انجینئیر جاوید مہر ،کاٹی کے صدر جنید تقی،سی ا ی او زاہد سعید ، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعوداحمد بھٹو، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو ،اے سی جی،اے سی آ ر اور و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر متعدد فیصلے کے گئے پہلے مرحلے میں قیوم آ باد سے قائد آباد تک ایک لاکھ پھولدار، خوشبودار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے اور ہر دس فٹ کے فاصلے پر ایک درخت لگے گا جاوید مہر نے بہت اچھی بریفنگ بذریعہ ویڈیودی۔ کمشنر کراچی کو کاٹی کے عہدے داران نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان درختوں کی حفاظت اور آبیاری کی جو مدد کاٹی کر سکتا ہے کرے گا۔ زاہد سعید نے پھل دار درختوں کو لگانے پر کمشنر کراچی کو خراج تحسین ادا کیا کمشنر کر اچی نے دونوں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ایم ای اے کی اتھارٹی سے آج پیر کو ملاقات کریں اور شجر کاری اور دیگر مسائل پر گفت و شنید کریں۔ دریں اثنا کمشنر کر اچی نے NED کے اساتذہ اور KDA انجینئر نگ بیورو کے افسران سے ملاقات کی وفد کی قیادت سنئیر ڈائریکٹر یوسف اقبال کررہے تھے وفد نے مسکن چورنگی براستہ گلشن اقبال تایاسین آباد علامہ شبیر عثمانی روڈ کی تزئین و آرائش اور ماڈل روڈ بنانے کے لئے مختلف تجاویز دیں اور تفصیلی طور پر اس شاہراہ پر عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر NED کے اساتذہ نے ویڈیو بریفنگ دی کمشنر کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کی وہ اس سڑک کو ماڈل روڈ بنانے کے فوری متعلقہ حکام کو ہدایات دینگے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر کو ہدایت دی کہ وہ مسکن چورنگی تا ڈسکو موڑ کا سروے کرکے دودن میں رپورٹ دیں تاکہ اس روڈ پر کام کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جائے وفد نے فوارہ چوک تا میٹرو پول ہوٹل کی تزئین وآرائش کے لئے بھی کئی تجاویز دیں جس پر کمشنر کراچی نے وفد سے اظہار تشکر کیا۔