پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ ہم بزدل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 8 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون گرایا گیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہو گئے تھے، سیز فائر ہونے کے بعد میچز دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 مئی سے دوبارہ پی ایس ایل راولپنڈی سے شروع کرنے کا اعلان کیا، گروپ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ پلے آف اور فائنل میچ لاہور قذافی اسٹیڈیم کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔