پاکستان کے سینئر اداکار آصف رضا میر نے پہلی بار اپنے بیٹے احد رضا میر اور سابقہ بہو سجل علی کی علیحدگی سے متعلق لب کشائی کی ہے، جس میں انہوں نے غیر معمولی وقار اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ وہ سجل علی کے ساتھ آنے والے بڑے پراجیکٹ "میں منٹو نہیں ہوں" میں ان کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں فنکاروں نے ذاتی رشتے سے بالاتر ہو کر اپنے پیشہ ورانہ سفر کو اہمیت دی ہے آصف رضا میر کا کہنا تھا:"ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں۔ رشتے ختم ہو سکتے ہیں مگر احترام باقی رہنا چاہیے۔ سجل کا یہ قدم حوصلے اور ذہانت کا ثبوت ہے، اور دونوں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر فن کی راہ پر چلنے کا عزم کیا ہے۔"ان کے اس بیان نے نہ صرف سوشل میڈیا پر مداحوں کو متاثر کیا بلکہ اُن لوگوں کو بھی مثبت پیغام دیا جو تعلقات کے اختتام کے بعد کشیدگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔سجل اور احد کی شادی کے بعد علیحدگی ایک عرصے سے زیر بحث رہی ہے، اور حالیہ ایوارڈ شو میں دونوں کو ایک ہی مقام پر دیکھ کر مداحوں کی پرانی یادیں بھی تازہ ہو گئی تھیں آصف رضا میر نے مزید کہا "ہماری فیملی میں اتنی پختگی ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی افواہوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ رشتے بننا اور ٹوٹنا زندگی کا حصہ ہیں، اصل عظمت یہ ہے کہ پرانے زخموں کو نہ چھیڑا جائے بلکہ وقار سے آگے بڑھا جائے ان کا یہ بیان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک مثبت مثال بن کر سامنے آیا ہے جسے مداحوں اور ناقدین نے یکساں طور پر سراہا ہے