کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی کے پولیس حکام نے کہاہے کہ کراچی پریس کلب پر بغیر اجازت ممکنہ احتجاج کی اطلاع ملنے پر اطراف کے راستے بند کیے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کراچی پریس کلب پر نفری اور سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب ضیا الدین روڈ پر سپریم کورٹ رجسٹری سگنل پر 3 گھنٹے سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا۔