کراچی(کامرس رپورٹر)افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہیوی بائیک ریلی نکالی گئی ۔ریلی سیو پاکستان فائونڈیشن اور فرسٹ ایمرپشن اسکوارڈ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ریلی میں سینکڑوں چمچماتی ہیوی بائیک شامل تھی۔ریلی کا آغاز فیریئر ہال سے ہوا جو دو تلوار،تین تلوار اور زمزمہ سے ہوتی ہوئی سی ویو نشان حیدر پارک پراختتام پذیر ہوئی۔