عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ڈاکٹر ثاینہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت کی ملاقات ہوئی ہے۔عمران خان نے   پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت  کی ہے۔ احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ڈاکٹر ثاینہ نشتر کو ذمہ داری دے دی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہاافسوس کا مقام ہے کہ سابق پنجاب حکومت نے غریب خاندانوں کی مدد کے لئے ہمارے اس شاندار پروگرام کو روکا۔سابق پنجاب حکومت نے غریب اورنادار افراد کی فلاح وبہبود کے اس اہم پروگرام کو نظر انداز کیا انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے،اس پروگرام کو ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔ڈاکٹر ثاینہ نشتر نے احساس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن