گوجرخان میں تجاوزات کے  خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن 

 گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے دوران آپریشن کنکریٹ شدہ تھڑے مسمار کیے جا ر ہے ہیں تو اسی طرح بڑے بڑے جنریٹر جو کہ شا پنگ سینٹر اور مارکیٹوں کے باہر پڑے ہوئے تھے مالکان نے ان کو ابھی ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے گزشتہ روز بڑکی یوٹرن سروس روڈ پر ایک شاپنگ سینٹر کے مالک نے شاپنگ سینٹر کے باہر ہیوی جنریٹر  مشینری کے ذریعے ہٹا کر چھت پر منتقل کر دیا شہری حلقوں نے اس کو سراہا ہے کہ جس طرح بڑے بڑے جنریٹر شاپنگ سینٹروں کے باہر پڑے ہیں وہ بھی اسی طرح ہر شخص اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے ہٹوائے ادھر بلدیہ گوجرخان کا بھی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں آپریشن جاری ہے کنکریٹ شدہ تھڑے وغیرہ اور نالوں کے اوپر لینٹر کر کے بنائی گئی سیڑھیوں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہورگورائیہ نے کہاہے کہ یہ آپریشن وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری ہے کسی صورت بھی کسی جگہ بھی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی جہاں جہاں کوئی تجاوزات قائم کی گئی ہے فوری ختم کر دی جائیں بصورت دیگر بلدیہ کا عملہ ہیوی مشینری کے ذریعے اسے ہٹا دے گا۔

ای پیپر دی نیشن