کراچی (این این آئی) بجلی پانی گیس بندش،منافع خوروں نے عوام کی زندگی عذاب بنادی،بجلی کمپنی ،پانی کارپوریشن،اور گیس کمپنی کے دعوے غلط سحر وافطار میں گیس پانی بجلی کا نہ ہوناحکومت کی ناکامی ہے،ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی رہنما اور سائبان سی سی بی کے چیئرمین عالم علی اور مرکزی مسلم لیک کے رہنمایاسر عقیل نے لا نڈھی میں سراپا احتجاج شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔