عید خوشیاں بانٹنے اور احساس کا  تہوار ہے:قمر الزماں بابر 

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئر مین قمر الزماں بابر نے کہا عید خوشیاں بانٹنے اور احساس کا تہوار ہے۔اس پرمسرت  موقع پر ہمیں معاشرے کے کمزور طبقات ،مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔ غریبوں نادار وں کا خیال رکھیں۔ انھوں نے تمام اہل اسلام اور مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔ حضور پاک کی سیرت پر عمل کر کے ہم عید کے حقیقی مقاصد کو سمجھ سکتے ہیں۔ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ عید خوشیاں تقسیم کرنے کا دن ہے اور دوسروں کیلئے آسانیاں بانٹنا ہم سب کیلئے ضروری ہے۔ عید کے دن اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شامل کریں یہ ہی زندگی کا مقصد ہے۔

ای پیپر دی نیشن