برطانیہ گیا تو دیکھا کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے, ایک پروگرام لارہے ہیں جس کا نام کامیاب پاکستان ہوگا: وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی مرتبہ برطانیہ گیا تو دیکھا کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے؟.وزیراعظم عمران خان نےاپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ میں اگر بے ر وزگار ہوں تو آپ کو اس وقت تک وظیفہ ملتا ہے جب تک روزگار نہیں ملتا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو 74 سال پہلے اسلامی فلاحی ریاست کی طرف جانا چاہیے تھا لیکن اب پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کی جانب جا رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک پروگرام لارہے ہیں جس کا نام کامیاب پاکستان ہوگا جس کے تحت نیچے سے 40 سے 50 فیصد خاندانوں کو کامیاب پاکستان میں لائیں گے۔ انہوں ںے بتایا کہ اس پروگرا م کے لیے 500 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سود کے بغیر قرضے دیں گے۔ انہوں ںے بتایا کہ اس کے تحت چھوٹے کسان کو بلا سود 3 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیں گے اور نوجوانوں کو بھی کاروبار کے لیے قرضہ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن