آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست پر یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں آئی جی سید علی ناصر رضوی نے یادگار شہداء پر حاضری دے کر شہداء کی فیملیز سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر پورے ملک کی طرح اسلام آباد میں بھی یوم تشکر منایا گیا وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے سربراہ سید علی ناصر رضوی نے یوم تشکر کے سلسلے میں پولیس دستے کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی۔ اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے پرچم کشائی کی اور سلامی دی۔آئی جی اسلام آباد کی جانب سے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی اور دعائیہ تقریب ہوئی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا صبح سویرے ہی آغاز کر دیا گیا۔پولیس لائنز میں نماز فجر میں افواج پاکستان کے شہداء کے لئے قرآن خوانی اور دعائیں کروائی گئیں۔معرکہ حق پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ ہماری پاک افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا۔ اسلام آباد پولیس کا ہر جوان افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہے۔
تقریبات کے روز رات کو تمام پولیس عمارات پر چراغاں سے ہوا۔شہداء کے لئے پولیس لائنز میں نماز فجر میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔فرینڈز آف پولیس کے ساتھ پولیس جوانوں کے دستے نے مارچ کیا۔فرینڈز آف پولیس نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اسلام آباد پولیس کے افسران اس روز شہداء کے گھروں میں گئے اور فیملیز سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسلام آباد پولیس کا ہر جوان افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہے۔
اسلام آباد پولیس لائنز میں نماز جمعہ میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران یوم تشکر معرکہ حق بنیان مرصوص کی دینی اہمیت پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی۔علماء کرام نے واضح کیا ۔دین حق کیلئے پختہ ایمان کے ساتھ ہمارے شہداء اور غازی دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ اپنے شہداء اور غازیوں کواسلام آباد پولیس کا ہرافسر و جوان سلام پیش کرتا ہے۔فوج کا ہر جوان بارڈر پر دن رات ہماری حفاظت کے لئے مستعد کھڑا ہے۔افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔جمعہ کی نماز کے بعد یوم تشکر کے حوالے سے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔