الحمراء فلم کلب میں ’’بیٹل آف الجیئرز‘‘کی کامیاب سکریننگ ، عوام میں پذیرائی

لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراء فلم کلب میں نہ صرف کلاسیکی و جدید فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے بلکہ یہ اقدام فلم سازی کے فن، اس کی تاریخ اور معاشرے پر اس کے اثرات پر بحث و مباحثے کا باعث ہوگا۔ الحمراء فلم کلب میں اْردو اور پنجابی کی سپر ہٹ فلمیں بھی دیکھائی جا ئینگی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین الحمراء رضی احمد نے ’’بیٹل آف الجیئرز‘‘کی سکریننگ کے موقع پرکیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء سید توقیر حیدر کاظمی نے کہا حال ہی میں الحمراء نے فلم پر ایک کامیاب ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا۔الحمراء فلم کلب کا مقصد نوجوان نسل کو فلم کے فن سے جوڑنے اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن