چونیاں(نامہ نگار خصوصی) لیسکو ٹیم پر حملہ‘ دو ملازمین زخمی ‘تین نامزد اور دو نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا‘ ملزم فرار ہوگئے۔ بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر محلہ نواحی کھوڑا کھوہ چونیاں سٹی سب ڈویژن لیسکو ٹیم بجلی چوروں کیخلاف آپریشن پر تھی دوران آپریشن بجلی چوری پکڑی جانے پر ملزم ہم مشورہ ہو کر لیسکو ٹیم پر حملہ آوور ہو گئے جس پر واپڈا لیسکو کے دو ملازمین زخمی ہوئے۔نامزد ملزموں میں عابد، شہزاد علی،قیصر و دو نامعلوم ملزم بھی شامل ہیں ملزم عابد نے لیسکو واپڈا کو، بجلی چوری کر کے ایک لاکھ پچپن ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے یہ کہنا ہے ایس ڈی او امجد اقبال کا۔ مزید کہنا تھا بجلی چور عوام کے مجرم ہیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے استغاثہ پر مقدمہ 2072/24 ایس ڈی او لیسکو امجد اقبال کی مدعیت میں درج کر لیا۔