قادری مسجدو خانقاہ قادریہ علمیہ کے سامنے تعمیر ات پر علما کا اظہار تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی قدیم قادری مسجدو خانقاہ قادریہ علمیہ سولجر بازار کے سامنے گراؤنڈ میں تعمیر ہونے والی کثیر المنزلہ عمارات کے دروازے مسجد کی واحد گزرگاہ پر کھولنے کیخلاف قادری مسجد میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت مقتدر علما کرام کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اس بات پر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا کہ بلڈرز گراؤنڈ میں تعمیر ہونے والی بلند عمارات اور شاپنگ مال کے دروازے مسجد کی واحد سڑک پر رکھنا چاہتے ہیں جبکہ مذکورہ سڑک پر ہر جمعہ اور عیدین پر نمازی حضرات بڑی تعداد میں سڑک پر بھی نماز اداکرتے ہیں لہذا بلڈر اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ امر سے باز رہیں قادری مسجدو خانقاہ ایک مرکزی روحانی ادارہ ہے ایسے کسی بھی اقدام سے علما و نمازی شدید احتجاج کریں گے اجلاس میں مفتی منیب الرحمن کے علاوہ سید مظفر حسین شاہ علامہ لیاقت اظہری مفتی عابد مبارک علامہ اشرف گورمانی علامہ نذیر جان نعیمی علامہ ریحان امجدی و دیگر علما نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن