عسکری بینک لمیٹڈ کو معلومات کے تحفظ میں نمایاں کامیابی، آئی ایس او سرٹیفکیشن حاصل

کراچی (کامرس  نیوز ) عسکری بینک لمیٹڈ نے معلومات کے تحفظ اور ڈیٹا سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار ISO/IEC 27001:2022 کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے، جس سے بینک کی سائبر سیکیورٹی، صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری کے عزم کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔ یہ بین الاقوامی معیار پر مبنی سرٹیفکیشن RICI پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔اس کامیابی پر عسکری بینک کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر، جواد خالد مرزا نے کہا:  "ڈیجیٹل دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر ISO/IEC 27001:2022 سرٹیفکیشن کا حصول صرف ٹیکنیکل کامیابی نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے۔ اس سرٹیفکیشن کے ذریعے بینک سائبر خطرات کے خلاف موثر اقدامات، ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل، اور ایک محفوظ کلچر کو فروغ دے رہا ہے۔" یہ سرٹیفکیشن اس بات کا بین الاقوامی اعتراف ہے کہ عسکری بینک نے ایک مربوط انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم (ISMS) کو نہ صرف قائم کیا بلکہ اسے مسلسل بہتر بنانے کا عمل بھی اپنا رکھا ہے۔ اس عمل سے بینک نے حساس معلومات کی رازداری، درستگی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے عالمی معیارات پر عملدرآمد ثابت کیا ہے۔ صارفین کے لیے یہ سرٹیفکیشن مزید ڈیجیٹل تحفظ فراہم کرے گا، جس سے سائبر حملوں کے خدشات کم ہوں گے، اور بینک کی ڈیجیٹل سروسز پر اعتماد بڑھے گا۔ اس کے علاوہ، عسکری بینک کی جانب سے اس سرٹیفکیشن کا حصول اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کا مظہر بھی ہے، جو صارفین کے قانونی تحفظ کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن