سجاول (نامہ نگار ) سجاول میں ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی سجاول شہر میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار سجاول کے ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سجاول میں چار کروڑ کی لاگت سے گلیوں کو پختہ کرنے کا کام اور برساتی پانی کی نکاسی کے لیے ڈرینج سسٹم کی سکیموں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ جلد ہی سجاول شہر سے برساتی پانی کی نکاسی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی سجاول کے چیئرمین سید آفتاب حسین شاہ شیرازی شہر کی ترقی اور بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ شہر کے مزید فلاحی کاموں میں آگے بڑھتے رہیں گے۔ شہر کے گٹر نالوں کو بڑا اور پختہ بنایا جائے گا جو بڑے نالوں میں بہہ جائیں گے جس کی وجہ سے بارش کا پانی جلد نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سجاول سے ٹنڈو محمد خان اور سجاول سے ٹھٹھہ تک ڈبل روڈ اور دم دموں سے ڈبل روڈ کی منظوری دی گئی ہے جس کا افتتاح جلد ہماری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔ اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سید آفتاب علی شاہ شیرازی ٹاؤن آفیسر اکاؤنٹنٹ، کونسلر ظفر حمید میمن، سید ذوالفقار علی شاہ، حیدر خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔