اولڈ سٹودنٹس اسلامی یونیورسٹی  کی  ڈائریکٹر آئی ٹی بارانی یونیورسٹی ملک ندیم سے ملاقات

اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ)آسٹریلیا اور امریکہ سے متعلق اورسیز کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات رضوان خالق ، عامر امان ، عاطف نذر اور عاطف حبیب نے ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم احمد ملک سے ملاقات کی  ۔ رضوان خالق ، عامر امان ، عاطف نذر اور عاطف حبیب نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور آرمی چیف سے درخواست کی کہ وہ تارکین وطن کو آئی ٹی' آئل انسڈسٹریز اور گوادر ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں کے میگا پراجیکٹ سے منسلک کریں انشا اللہ اووسیزز پاکستانی ملک وقوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ یادد رہے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنسز کے پہلے سیشن کے طلباء  گروپ پاکستان آسٹریلیا ، امریکہ  اور کینیڈا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔

ای پیپر دی نیشن