واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور صدارت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ صرف چند مہینوں میں امریکی معیشت‘ سیاست‘ خارجہ پالیسی کو ہلا کر رکھ دیا۔ واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے سروے کے مطابق صرف 39 فیصد امریکی ٹرمپ سے مطمئن‘ فروری میں ہونے والے سروے کے مقابلہ میں 6 فیصد کمی ہے۔ اے بی سی نیوز کے مطابق گزشتہ 80 سالوں میں کسی بھی صدر کے ابتدائی 100 روز کی مقبولیت کی کم ترین سطح ہے۔ ٹرمپ نے ’’ٹروتھ‘‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سروے نتائج کو جعلی قرار دیا اور کہا ہم زبردست کام کر رہے‘ پہلے سے کہیں بہتر !