لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر رہنما میاں معراج دین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میاں معراج دین مخلص، نیک اور صالح انسان تھے۔انکی رحلت تحریک منہاج القرآن کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔انہوںنے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔