زیارت میں 7 افراد کی نعشیں برآمد‘ گولیاں ماری گئیں‘ اہل علاقہ کا احتجاج

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) زیارت سے 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جائے وقوعہ سے قریب چوتیر کے مقام پر علاقہ مکینوں نے احتجاجاً شاہراہ بھی بلاک کر دی۔ مظاہرین سے مذاکرات کے بعد لاشیں ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لے لیں۔ لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ تمام افراد بظاہر غیر مقامی لگ رہے ہیں، مزید ضروری کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن