کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم رکن سمیت پچیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا.


کراچی کے علاقے منگھوپیر پختون آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، جبکہ نامعلوم ملزمان نے آگرہ تاج کے علاقے میں فائرنگ کرکے گڈو اور نیاز جبکہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ایک شخص کو قتل کر دیانانک واڑہ میں فائرنگ سے عبدالقادر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ادھر بلدیہ ٹاؤن عابد آباد سے تشدد زدہ خاتون کی لاش ملی ہے، سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آفتاب نامی شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا، میوہ شاہ قبرستان اور میرا ناکہ پل کے قریب سے بھی دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،جن کی شناخت نہیں ہوسکی، اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے علاقے میں راشد نامی شخص ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا جبکہ منگھوپیرمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جاوید نامی شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ دوسری جانب ماڑی پورمیں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے رکن کو حراست میں لے کربھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ کلفٹن کے علاقے گذری میں مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں چوبیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے.

ای پیپر دی نیشن