لاہور(کامرس رپورٹر) پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتی ہے اور پاکستان کی بحری سطح پر سمندری تحفظ اور امن کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار کمانڈر پاکستان نیوی اور ڈائریکٹر انڈ جنس ٹیکنیکل ڈویلپمنٹ (نارتھ) نیول آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی ڈی ونگ) تسنیم احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔نائب صدر لاہور چیمبر طاہر منظور چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سابق صدرانجینئرسہیل لاشاری اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ملک ریاض اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔تسنیم احمد نے بتایا کہ ان کا دورہ دو ایجنڈوں پر مشتمل ہے، پہلا نجی سیکٹر اور پاکستان نیوی کے مابین فاصلے کو ختم کرنا ہے۔