عید الفطر پر بس سٹینڈ پر مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات کئے ہیں، راجہ خاقان جمیل

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جنرل بس سٹینڈ پیر ودہائی کی ٹرانسپورٹ یونین کے راجہ خاقان جمیل، عمران خان، ملک شہباز اور فیصل عباسی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بس سٹینڈ پر مسافروں کی سہولیات کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے گئے ہیں، سیکورٹی اور تمام سٹینڈ پر ایس ایچ او تھانہ پیر ودہائی ملک کاشف کی جانب سے دیئے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسافروں کیلئے خطرہ کا باعث بننے والے نوسربازوں، گداگروں اور گاڑیوں میں گھوم پھر کر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کے خلاف ایس ایچ او ملک کاشف کی کارروائیاں لائق تحسین ہیں، مسافر خانوں اور دیگر جگہوں پر سیکورٹی گارڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں، ٹرانسپورٹ اور تاجر یونین بھی مکمل تعاون کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن