ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس متعارف کروا دی

اسلام آباد (خبرنگار)ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے اپنی ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس متعارف کروا دی ہے، جو لاکھوں پاکستانیوں کے لیے انشورنس کو زیادہ قابلِ رسائی، سستی اور آسان بنا رہی ہے۔ یہ پلیٹ فارم صحت، زندگی، موبائل، آمدنی کے تحفظ، گاڑیوں کی انشورنس، ملکی و بین الاقوامی سفر، اور ڈاکٹر سے مشاورت جیسے جامع انشورنس کوریج فراہم کرتا ہے۔ ان خدمات کی پیشکش پاکستان کی نمایاں انشورنس کمپنیوں جیسے کہ ای ایف یو لائف، ای ایف یو جنرل، آئی جی آئی لائف، آئی جی آئی جنرل، ویب ڈاک، اور اولا ڈاک کے اشتراک سے کی جا رہی ہے ،انشورنس کو ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی بنانے کے وژن کے تحت، ایزی پیسہ کی اس نئی انشورنس مارکیٹ پلیس پر تمام ماہانہ پلانز کے لیے پہلے مہینے کی فری سبسکرپشن دی جا رہی ہے۔ اس سے انشورنس زیادہ سستی اور شفاف بنے گی، جبکہ صارفین کو فوری طور پر 25,000 سے زائد ماہر ڈاکٹروں سے ویڈیو اور آڈیو کے ذریعے مشورہ کرنے، رعایتی فیس پر کلینک وزٹ اور لیب ٹیسٹ کی سہولت حاصل ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن