اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نیکار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کیس میں گرفتار ام حسان اور دیگر ملزمان کومزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرپولیس نے گرفتار ام حسان اور دیگر کو عدالت پیش کیا،پولیس کی جانب سے ام حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیاکہ ملزمان سے ریکوری کرنی ہے اور دیگر افراد کی گرفتاری عمل میں لانی ہے، وکیل صفائی نے کہاکہ ام حسان سمیت دیگر بچیوں کا پولیس چار روزہ ریمانڈ لے چکی ہے، پولیس ریکوری کر چکی ہے اور اب مزید پولیس کیا تفتیش کرنا چاہتی ہے،،عدالت نے ام حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں تمام ملزمان کو مزیدتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔