کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونا 22ڈالر فی اونس کی تیزی سے 3074ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ تولہ سونا 2380 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 23ہزار 380 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 2041 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 77ہزار 246 روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ کر 280.45 روپے ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 12پیسے کمی سے 281.85 روپے پر آگیا۔