عید تعطیلات‘ حادثات کی روک تھام کیلئے اینٹی ون ویلنگ پلان نافذ

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے چاند رات اور عید کی چھٹیوں میں حادثات کی روک تھام کیلئے اینٹی ون ویلنگ پلان نافذ کر دیا ہے۔ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل سے بچاؤ کیلئے 55 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد جوان سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز پر پولیس کی گشت بڑھا دی گئی  جبکہ ون ویلرز کے سہولت کار مکینکس کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔  رواں سال ون ویلنگ کرنے والے547 منچلے کرفتارکرکے مختلف تھانوں میں 464 مقدمات درج کئے گئے۔ن ویلنگ کے نتائج مستقل معذوری یا جان سے ہاتھ دھونا ہیں۔

ای پیپر دی نیشن