دیا کلب نے آزربائیجان میں گرلز فٹبال سیریز 3-0 سے جیت لی 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیا وومن فٹبال کلب نے باکو آزربائیجان میں U-16 گرلز فٹبال میچز کی سیریز 3-0 سے جیت لی۔ دیا کی ٹیم نے گوم روکوچو کلب کو 5-0 ، باکو اسپورٹننگ کو 6-0 اور احمدی ایف سی کو بھی 6-0 سے شکست دے دی۔ U-14 بوائز کی ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کیپٹن نور اکبر اور وائس کیپٹن ایشا حسین تھیں۔ میچز 7 اے سائیڈ کھیلے گئے۔ اس موقع پر نائب صدر نائلہ شیخ، مینیجر چینی گل، اسسٹنت مینیجر رخسار راشد، امینہ حسین، ثناء خان، ارمین اسماعیل، ڈاکٹر عائشہ رئوف و دیگر بھی موجود تھیں۔ دیا کلب کی بانی اور جنرل سیکریٹری سعدیہ شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرلز پلیئرز کے جذبے و لگن سے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کھلاڑیوں نے جیت کیلئے بھرپور محنت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیا وومن فٹبال کلب گرلز فٹبال کی ترقی کیلئے اپنے محدود وسائل کے باوجود تمام تر کوششیں کررہا ہے۔ باکو آزربائیجان کے فٹبال کلب کے پلیئرز بھی انتہائی باصلاحیت ہیں۔ ہار اور جیت ہر کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ باکو کے کلبس نے بھی میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن