خانیوال( خبر نگار) ڈسٹرکٹ بار محمڈن لائرز فورم کے رہنما معروف قانون دان رانا کاشف علی خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کی ترقی و استحکام میں بڑی رکاوٹ ہے ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے قدرتی وسائل اور ذرائع کو بروئے کار لانا چاہیے اور اس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا جائے اسی طرح سی پیک منصوبے کی تکمیل کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے وہ اپنے چیمبر میں وکلائ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اور سی پیک جسے قومی منصوبوں کو التوا میں ڈالنے اور تاخیری حربوں کی نزر کرنے والے درحقیقت ملک و قوم سے مخلص نہیں۔
ہمیں ذاتی انا کے خول سے نکل کر ملک و قوم کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور قومی منصوبوں پر سیاست نہیں چمکانا چاہیے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اور سی پیک منصوبے نہ صرف ملک و قوم بلکہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کیضامن منصوبے ہیں انہوں نے کہا کہ ان قومی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو جاتی تو آج ملک وقوم کو معاشی بدحالی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔