لاہور(لیڈی رپورٹر ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلے آج سے شروع ہوں گے۔ ایڈمشن فارم آن لائن مکمل کرنا ہوگا۔ یہ داخلے نویں کے رزلٹ کی بنیاد پر آفر کئے جا رہے ہیں اور جو امیدوار دسویں کا امتحان پاس نہیں کر پائیں گی ان کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بتایا ریگولر داخلے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس، ہوم اکنامکس، جنرل سائنس، آرٹس اور آئی کام شامل ہیں۔ سیلف سپورٹ ایوننگ کلاسز میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس، آرٹس اور کامرس شامل ہیں۔ معذور، اقلیتوں، کھلاڑیوں، غیر ملکیوں و دیگر صوبوں کیلئے کوٹہ مختص ہے۔ داخلے 9 مئی تک جاری رہیں گے۔پہلی میرٹ لسٹ 19 مئی کو لگائی جائے گی۔ اس دوران 12 مئی سے لے کر 15 مئی تک انگلش لٹریچر، فائن آرثس، حافظ قرآن، معذور اور سپورٹس کی بنیاد پر داخلے کی امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کئے جائیں گے۔