سندھ میںسڑکوں کی بندش سے روزانہ 500ارب نقصان ہوا:ابوذرشاد

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے سندھ میںبڑی سڑکوں کی 17اپریل سے بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کے باعث ملکی تجارت، سپلائی چینز اور اقتصادی سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا 17 اپریل سے احتجاج کے سبب پیدا ہونے والے بحران نے ملکی معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچایا ۔ 1 لاکھ سے زائد ٹرک جو اہم تجارتی مال لے کر جارہے تھے ، تقریباً دو ہفتوں رکے رہے، معیشت کو روزانہ 500ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ عہدیداروں نے کہا اس صورتحال کے سنگین نتائج فیصلہ سازوں کے لیے چشم کشا ہونے چاہئیںتھے۔ سڑکوں کی بندش نے انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا  کیونکہ  خام مال اور تجارتی اشیا کی نقل و حمل بھی رک گئی تھی۔ قربانی کے جانور بھی بھوک پیاس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے جو عید الاضحی کیلئے لے جائے جارہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن