یمن امریکی بمباری سے حراستی مرکز میں قید 68افرایقی تارکین وطن ہلاک ‘درجنوں زخمی

صنعا (نوائے وقت رپورٹ) یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 68 افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمنی حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ صوبہ سعدہ کے مرکز پر بمباری کے نتیجے میں مزید 47 تارکین وطن زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویش ناک ہے، المسیرہ نے گرافک فوٹیج پوسٹ کی جس میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں ڈھکی ہوئی متعدد نعشوں کو دکھایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن