شپنگ اور فریٹ چارجز تا ریخ کی بلند تر ین سطح پر ہیں :ناصر حیات مگوں 

لاہور(کامرس رپورٹر)  ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے وزارت میری ٹائم افئیرز، وزارت تجارت اور کسٹمز کو ایف پی سی سی آئی کی پاکستان شپرز کونسل (PSC) کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ملک کے شپرز اور فریٹ فارورڈرز کے کاروباری اداروں کو بچایا جا سکے۔انہو ں نے مزید کہاکہ شپنگ اور فریٹ چارجز تا ریخ کی بلند تر ین سطح پر ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ شپنگ کنٹینرز اور کنٹینر جہازوں کی عدم دستیابی کے مسائل بھی شدید تر ہو چکے ہیںاور، موجودہ صورتحال کی بڑی وجہ کرونا کے باعث پچھلے دو سال میں جہاز رانی اور لاجسٹکس انڈسٹر ی کے لیے انتہائی مشکل حالات ہیں۔ مزید برآں، حکومتی وزارتوں اور محکموں نے مناسب حکومتی امدادی میکانزام بھی وضع نہیں کیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے میاں ناصر حیات مگوں نے پاکستان شپرز کونسل (PSC) اور پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن (PIFFA) کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے تجویز دی ہے کہ شیپنگ ریٹس ایڈوائزری بورڈ تشکیل دیا جائے جو کہ ایک طاقتور ادارہ ہونا چاہیے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس میں شامل کیا جانا چاہیے۔ایف پی سی سی آئی کی پاکستان شپرز کونسل (PSC) کے چیئرمین رشید جان محمد نے کہا کہ ایک بار کنٹینر ریلیز آرڈر (CRO) کسی بھی شپنگ لائن کی جانب سے جاری ہونے کے بعد اسے کینسل نہیں کیا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن