نارتھ کراچی کے ننھے صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ‘جائزہ لینے کیلئے بورڈ تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں قائم رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملنے والی 7سالہ صارم کی لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 4رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا اور محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ صحت سندھ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4رکنی بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم، ڈاکٹر لبنی ریاض اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید شامل ہیں۔ماہرین پر مشتمل 4رکنی بورڈ ننھے صارم کے پوسٹ مارٹم کے نتائج اور فرانزک کا جائزہ لے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ایک مرتبہ پھر ازسر نو جائزہ لے گا اور اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ صارم کا پوسٹ مارٹم مکمل اور درست کیا گیا تھا یا اس میں کچھ خامیاں تھیں۔

ای پیپر دی نیشن