پلاسٹک پیکنگ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست، جسٹس ساجد سیٹھی نے سماعت کی 

لاہور (خبرنگار) کھانے پینے کی اشیاء کے لئے پلاسٹک پیکنگ کا استعمال  ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے کینسر کے ڈاکٹر مجتبیٰ کی درخواست پر سماعت کی ۔ عبداللہ ہارون میر ایڈووکیٹ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پلاسٹک کا استعمال کیمیکل آلودگی، ہارمونی مسائل، اور کینسر کے خطرہ کا باعث ہے۔ عدالت کھانے پینے کے لئے پلاسٹک پیکنگ کا استعمال روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن