بیول (نامہ نگار)بیول اور گردونواح میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور سلنڈر فلنگ کا دھندہ عروج پر، متعلقہ حکام خامو ش تماشائی ، اسلام پورہ جبر اور گردونواح میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور گیس سلنڈرز کی غیر قانونی فلنگ دھڑلے سے جاری ہے۔ جگہ جگہ گیس سلنڈر فلنگ کی دکانیں قائم ہیں سی پی او کی واضح ہدایات کے باوجود مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ان غیر قانونی کاروباروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث عوام کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور سلنڈر فلنگ کے مراکز کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔