تمہاری غیر موجودگی نے روح کو خاموش کردیا، شگفتہ اعجاز کی شوہر کی یاد میں جذباتی پوسٹ

پاکستان کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ کی قبر پر پھول چڑھانے کی ویڈیو شیئر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی انگلی میں انگوٹھی پہنتی ہیں اور ہاتھ میں گلاب کی پتیوں کا شاپر لیے قبرستان کی جانب چل دیتی ہیں جہاں وہ اپنے مرحوم شوہر کی قبر پر پھول ڈالنے کے بعد فاتحہ خوانی کرتی ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی غیر موجودگی نے میری روح کو بے حد خاموش کر دیا ہے‘۔ویڈیو کے کیپشن میں شگفتہ اعجاز نے شوہر کے جانے کا غم الفاظ میں ڈھالتے ہوئے تحریر کیا کہ’تمہاری غیر موجودگی نے میری روح کو خاموش کردیا۔’

ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں اداکارہ کے فالوورز کی جانب سے دعائیہ اور جذباتی کمنٹس کیے گئے، کچھ فالوورز نے شگفتہ اعجاز کو صبر کی تلقین بھی کی۔شگفتہ اعجاز کے شوہر پانچ سال تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ برس ستمبر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے. اداکار ہ نے اپنے انسٹاگرام پر شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’انا للہ وانا الیہ راجعون! میرے شوہر یحیٰی صدیقی انتقال کرگئے ہیں.ان کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھیں۔‘شوہر کے انتقال کے بعد اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر شوہر کی زندگی کا آخری انٹرویو شیئر کیا. جس میں انہوں نے اپنی زندگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر دوبارہ زندگی ملی تو اس میں بھی شگفتہ اعجاز کو ڈھونڈوں گا۔‘اداکارہ کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہو سکی تھی. جس کے بعد انہوں نے پروڈیوسر یحییٰ صدیقی سے شادی کی،جو ان کی بھی دوسری شادی تھی۔ جوڑے نے ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزاری، جب کہ اس حوالے سے اداکارہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کہ انہوں نے مال و دولت کی لالچ میں شادی کی۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ ہفتے 12 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی۔ دونوں کی پہلی شادیوں سے 2،2 بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی 2 مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن