لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کیلئے 3 فروری تک مہلت دیدی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چھان بین کیلئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی عدالت میں تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے پیش کرے گی جس پر عدالت سے ریمارکس دئیے کہ عدالت اس کیس کو تاخیر کاشکار نہیں کرنا چاہتی نہ ہی مزید مہلت دی جائے گی۔