پلاٹ کیلئے حقائق چھپا کر بار بار درخواست دائر کرنے والے کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ 

لاہور(خبرنگار)  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پلاٹ کے حصول کے لیے حقائق چھپا کر بار بار درخواست دائر کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے درخواست گزار پر دونوں درخواستوں میں 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے وہی درخواست دوبارہ دائر کی، جس پر عدالت پہلے ہی ہدایات جاری کر چکی تھی ، مزید برآں معاملہ ایل ڈی اے میں زیر التوا ہے اور طلبی کا نوٹس بھی جاری ہو چکا ہے،عدالت نے نشاندھی کی کہ درخواست گزار نے پہلی درخواست میں ایل ڈی اے آفس میں پیش ہوئے بغیر نئی درخواست دائر کر دی، جو عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن