لاہور (لیڈی رپورٹر) یوای ٹی لاہور کے مین کیمپس میں موجود الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی پرانی عمارت کی تزئین و آرائش کا عمل مکمل ہو گیا۔ ڈیپارٹمنٹ کے کلاس رومز،دفاتر اور لابیز کی تزئین و آرائش پرتمام اخراجات ڈیپارٹمنٹ کے ایلومینائزنے اٹھائے۔ یو ای ٹی ایلومینائز نے 6.6ملین روپے کی خطیر رقم ڈیپارٹمنٹ کیلئے عطیہ کی۔