ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا کے شہر وینکوور میں جنونی شخص نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔