مقدمہ کی غیرجانبدرانہ تفتیش پر متاثرین کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ بھکھی پولیس کی طرف سے محنت کش کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی تفتیش میرٹ پر نہ کرنے کیخلاف کدلتھی و دیگر علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا اور فی الفور تفتیشی تبدیل کرنے کے علاوہ تفتیش کے دوران میرٹ کی دھجیاں اڑانے پر کارروائی کا مطالبہ کرکیا احتجاج کرنیوالوں میںمحمدارشد،ذوالفقار علی ، نثار احمد ، عبدالقیوم ،امیر حمزہ، محمدسلمان ،صبغت اللہ ،شاہ زیب ، محمداحمد ،زوہیب ودیگر شامل ہیں ڈی پی اوآفس کے باہر احتجاج کے دوران گفتگو کرتے ملزم محمدیوسف کے صاحبزادے عبدالقیو م نے بتایا کہ انکے والد ضعیف العمر یوسف وقوع کے وقت گوشت خریدنے گئے کہ اسی دوران ایک پولیس ملازم کی گوشت فروش سے لڑائی ہوگئی کہ ان کے والد نے بیچ بچائو کی کوشش کی تو اہلکار نے مقدمہ کے اندراج کے وقت میرے والد یوسف کا نام بھی شامل کرادیا۔ تفتیشی افسر کو تمام تر شواہددئیے مگر اس نے اپنے پٹی بند بھائی کی طرفداری کرتے ہوئے یوسف کیخلاف بھی کارروائی کرکے اسے جوڈیشل کرادیا ہے تھانہ بھکھی میں بار بار چکر لگانے کے باوجود ہماری کوئی داد رسی نہ ہورہی ہے تفتیش میرٹ پر کی جائے تو ان کا والد بے گناہ قرارپاتا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے باہر احتجاج کرتے مطالبہ کیا کہ ان کی تفتیش کو تبدیل کرکے کسی فرض شناس افسر کو تفتیشی افسر مقرر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن