وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب صدق دل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں: پیر غلام فرید 

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے پیر غلام فرید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام صدق دل سے عوام کی خدمت کررہی ہیں اورملکی تاریخ کے تیز ترین منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈیالہ باغ والا میں 30کروڑ لاگت سے شروع کئے جانے والے ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج منصوبوں کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایم این اے شازیہ فرید،سردار حق نواز چیمہ اور دیگر معززین علاقہ بھی انکے ہمراہ تھے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈوبی ہوئی معیشت کو دوبارہ بحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے جبکہ تیز ترین ترقی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سب کو پیچھے چھوڑ گئی ہیں اور پنجاب کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دن رات ان تھک محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایم این اے شازیہ فرید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے عوام کو انفراسٹرکچر صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے جنڈیالہ باغ والا میں گزشتہ دنوں ہونے والی سیوریج منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت پر علاقہ کے عوام کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن