لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایم ایس گورنمنٹ میاں منشی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمد اختر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ اس حوالہ سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر انجم رشید کو گورنمنٹ میاں منشی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لاہور کے ایم ایس کا اضافی چارج دیدیا گیا۔