سیوریج کا میگا منصوبہ :59 شہروں کی لاگت کا تخمینہ مکمل

لاہور(خبرنگار)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا دورہ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی، دورے کا مقصد چیف منسٹرپنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے شہروں کے بجٹ تخمینہ کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی،سید زاہد عزیز نے وزیر بلدیات کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام نکاسی آب اور سیوریج کا میگا منصوبہ ہے۔ پروگرام کے تحت اب تک پی ایم ڈی ایف سی نے 59 شہروں کی لاگت کا تخمینہ مکمل کر لیاہے جبکہ مزید 110 شہروں کی لاگت کا تعین بھی جلد کر لیا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام شہروں میں سیوریج کادیرپا نظام متعارف کروایا جارہا ہے، جس سے آئندہ 2 سالوں میں پنجاب کا ہر شہر بہترین سہولیات سے آراستہ ہو جائے گا۔ پروگرام کی پلاننگ کرتے ہوئے آبادی میں اضافے کا رحجان مد نظر رکھتے ہوئے شہروں کی اگلے 25 سال تک کی ضروریات مدنظر رکھی جائیں گی اور پراجیکٹ سے پنجاب کے 110 چھوٹے شہروں کی 65 لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن