ایف آئی اے نے پیکا قانون میں گرفتار صحافی کو عدالت پیش کر دیا، 2 روزہ ریمانڈ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایف آئی اے نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی وحید مراد کی پیکا قانون کے مقدمے میں انہیں عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر انہیں 2 روز کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دائر مقدمے کی سماعت کی۔ ایف ائی اے نے صحافی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن