نبیل گبول نے جامعہ کراچی کی اراضی پر ملکیت کا دعویٰ کردیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی اراضی کے تنازعے سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی درخواست پر بورڈ آف ریونیو سے تین ہفتوں میں ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی نے نبیل گبول کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ نبیل گبول نے قبضہ خالی کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو درخواست دی تھی، جسے بعد میں مختیار کار گلزار ہجری کو بھیجا گیا۔ جامعہ کراچی نے جواب میں موقف دیا کہ 1954سے 1962کے درمیان زمین الاٹ کی گئی تھی اور یونیورسٹی کے پاس کوئی اضافی زمین موجود نہیں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن