کراچی (سٹاف رپورٹر) گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ میڈیا پر گردش کر رہی جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہہ رہا ہے کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے نہیں دیں گے تو ہم کارروائی کریں گے۔ پولیس اہل کار نے کہا کہ وصی بھائی اب ہم بھی اپنا کام کریں گے، جس پر وصی اللہ لاکھو نے دھمکی دی کہ ہم اتنے لوگ مار دیں گے کہ آپ مجبور ہو جا ؤ گے۔ آپ دیکھو میں اب کرتا کیا ہوں۔ ابھی تو گرینیڈ نہیں گرا ہے۔ آپ کو سب بہت آسان لگ رہا ہے؟ ابھی آپ کو پتا چلے گا۔ گرینیڈ گرے گا تو آپ کو مزہ آئے گا۔